ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن، سکیورٹی گارڈز تاحال تنخواہ سے محروم

سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن، سکیورٹی گارڈز تاحال تنخواہ سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا:سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کے گارڈز اکتوبر کی تنخواہ سے تاحال محروم، ایس این جی پی ایل اور سکیورٹی کمپنی کے درمیان ڈیڈ لاک نے ملازمین کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کے سکیورٹی گارڈز تاحال تنخواہ سے محروم ہیں، سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن نے سکیورٹی گارڈز کی کمپنی کو اکتوبر میں تبدیل کیا تھا، گارڈز کی کمپنی تبدیل ہونے کے بعدانہیں تنخواہ نہیں مل سکی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایس این جی پی ایل اور سکیورٹی کمپنی کے درمیان لین دین کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کا خمیازہ ملازمین کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے شکایات کی وجہ سے سکیورٹی کمپنی کو فارغ کیا تھا اور لین دین کے معاملات کی وجہ سے فنڈز روک رکھے ہیں، فنڈز رکنے کی وجہ سے سکیورٹی گارڈز کو بھی تنخواہ نہیں دی گئی۔