سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ جاری

سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) سینیٹ انتخابات کیلئےکاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ جاری، اب تک 90امیدواروں نےکاغذات نامزدگی حاصل کرلئےہیں، ابھی تک 2 امیدوارکامل علی آغا، عثمان زئی نے جمع کرائے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب سینٹ کی 7جنرل,2ٹیکنوکریٹ,2خواتین اورایک نان مسلم سیٹ ہے، امیدوار8فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، 9فروری کوامیدواروں کی ابتدائی فہرستیں آویزاں ہونگی، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال12فروری کوہوگی، امیدوار15فروری کواپیل جمع کرا سکیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 18 فروری کو جاری ہوگی، امیدوار19 فروری تک کاغذات نامزدگی واپس لےسکیں گے۔