سٹی42: قوال آصف علی سنتو بخیریت ہیں.
قوال آصف علی سنتو نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہ غلط ہے کہ ان کا انتقال ہوگیا ہے۔ آصف علی خان سنتو بالکل صحت مند ہیں اور ان دنوں معروف میوزک کے شوز میں پرفارم کر رہے ہیں ۔آصف علی سنتو نے کہا کہ ان کے انتقال کی افواہ سے ان کی فیملی کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑا ان کے بیرونی ممالک میں ہونے والے ایونٹس آرگنائزرز بھی پریشان ہوئے ۔آصف علی سنتو نے کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ٹھاک ہیں ان کے مداح ان کی صحت کے حوالے سے پریشان نہ ہوں.