ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں کورس مکمل کرنے والے ججز کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد

 پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں کورس مکمل کرنے والے ججز کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں کورس مکمل کرنے والے ججز کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں جسٹس جواد حسن نے کورس مکمل کرنے والے ججز میں تعریفی اسناد تقسیم کیں اور ان کی محنت و کارکردگی کو سراہا۔ تقریب میں ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی، ڈائریکٹر اکیڈمی سیشن جج ریٹائرڈ محمد ارم ایاز سمیت فیکلٹی اور دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔جسٹس جواد حسن نے  اپنے خطاب میں کہا کہ عدالتی نظام کی مضبوطی اور عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی کا انحصار ججز کی ذہنی، اخلاقی اور عملی صلاحیتوں پر ہے۔ آپ سب نے آج جس پیشہ ورانہ تربیت کا مرحلہ مکمل کیا ہے، وہ صرف ایک کورس نہیں بلکہ ایک ذمہ داری کی نئی شروعات ہے۔"
انہوں نے مزید کہا "عدالتیں صرف فیصلے سنانے کا ادارہ نہیں بلکہ انصاف کی وہ پناہ گاہ ہیں جہاں ہر شہری امید لے کر آتا ہے۔ ججز کا ہر فیصلہ ایک معاشرتی اثر رکھتا ہے، اسی لیے عدالتی کام میں دیانت، صبر، قانونی مہارت اور انسانی ہمدردی بنیادی ستون ہیں۔جسٹس جواد حسن نے قانون کی بالادستی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "قانون کی حکمرانی وہ بنیاد ہے جس پر ایک مہذب معاشرہ قائم ہوتا ہے۔ آپ جہاں بھی جائیں، قانون، میرٹ اور اخلاقیات کو اپنا رہنما بنائیں۔ یہی آپ کو ایک بہترین جج بنائے گا۔"انہوں نے کورس مکمل کرنے والے ججز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: "آپ سب کو اس سفر پر مبارک باد دیتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ نئی توانائی اور جدید عدالتی تقاضوں کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں گے۔ عدالت کو مضبوط کرنے کے لیے خود کو مضبوط کرنا ضروری ہے۔"تقریب میں کورس مکمل کرنے والوں میں ایڈیشنل سیشن ججز ،،سینئر سول ججز اور 
سول ججز شامل تھےجسٹس جواد حسن نے امید ظاہر کی کہ یہ تربیت عدالتی کارکردگی بہتر بنانے، مقدمات کے مؤثر اختتام، اور عوام کو جلد انصاف فراہم کرنے کے نئے راستے کھولے گی۔تقریب کے اختتام پر انتظامیہ نے تمام شرکاء کو مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Ansa Awais

Content Writer