ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں میں سہولیات کا فقدان، تمام اضلاع کو 100 فیصد فنڈز دے دیئےگئے

سکولوں میں سہولیات کا فقدان، تمام اضلاع کو 100 فیصد فنڈز دے دیئےگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:سکولوں میں سہولیات کافقدان دورکرنےکیلئےاجلاس، وزیرتعلیم راناسکندرحیات نےاجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں سہولیات کافقدان دورکرنےکیلئےاقدامات کاجائزہ لیاگیا، دوسری جانب سکولوں میں بنیادی سہولیات کوپوراکرنےکیلئے20ارب کےفنڈزجاری کئے گئے۔

وزیرتعلیم نےاقدامات کااضلاع وائزجائزہ لیا،اہم ہدایات دیں، وزیر تعلیم راناسکندرحیات کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع کو100فیصدفنڈز دےدیئےگئےہیں،انجینئرزفیلڈمیں ہیں اورامورپرکام جاری ہے۔

کوئی سکول ایسانہیں رہناچاہئےجہاں کام شروع نہ ہوا ہو، ہرآفیسرفیلڈمیں رہے، وقت کم اور کام زیادہ ہے،کام معیاری ہونا چاہیے، کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

اس کے علاوہ سکولوں میں بنیادی سہولیات کوپوراکرنےکیلئے20ارب کےفنڈزجاری کردیےگئے، محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے20ارب کےفنڈزجاری کیےگئے۔

فنڈزایڈیشنل کلاس رومز،لیبزاوربنیادی سہولیات پوراکرنےپرخرچ ہونگے۔

سیکرٹری ایجوکیشن خالدنذیروٹو کا کہنا تھا کہ فرنیچر،ٹیک لیبزکیلئےبھی مزید9ارب کی منظوری،فنڈزملنےسےسرکاری سکولوں کاانفرسٹرکچربہترکرنےمیں مددملےگی،فنڈزسےپہلےمرحلےمیں5مرلہ اراضی پرٹیک لیبزبنائی جائیں گی۔