سٹی 42 : انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹر بینک میں ڈالر 277.94 روپے سے بڑھ کر 278.01 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوکر 278.97 روپےکا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 1.53 روپے اضافے سے 294.30 روپے، برطانوی پاؤنڈ 80 پیسے مہنگا ہوکر 355 روپے پر پہنچ گیا ۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 76 روپے، سعودی ریال 74.20 روپے پر برقرار رہا ۔