سٹی 42 : ملک میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔
ایک تولہ سونا 1000 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ، جبکہ دس گرام سونا 857 روپے سستاہوکر 2 لاکھ 35 ہزار 511 روپے کا ہوگیا ۔ اس کے علاوہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 3400 روپے پر برقرار رہی ۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر سستا ہوکر 2635 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔