شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ مقرر

 شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جاوید اقبال: سابق آسٹریلوی آل راونڈر شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نئے   ہیڈ کوچ مقرر ہوگئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ ٹیم مینجمنٹ نے سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر اور پی ایس ایل ٹیم کی جانب سے ماضی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے شین واٹسن کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔

  شین واٹسن سے پہلے معین خان 8 سال مسلسل ہیڈ کوچ رہے ،جبکہ اب وہ سابق کپتان معین خان اب کوئٹہ ٹیم کے ڈائریکٹر مقرر کیے گئے ہیں. کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر،ٹیم ڈائریکٹر معین خان اور ٹیم مینجمنٹ نے پی ایس ایل 9 کے لئے سابق آسٹریلوی آل راونڈر شین واٹسن کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوچ مقرر کیا ہے۔

شین واٹسن سرفراز احمد کی قیادت میں پی ایس ایل فور کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ رہ چکے ہیں جبکہ شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھلاڑی کی حیثیت پی ایس ایل تھری اور فائیو میں نمائندگی کر چکے ہیں۔آسٹریلوی آل رائونڈر 2007 اور 2015 میں ورلڈ کپ کی فاتح آسٹریلیا ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔