ویب ڈیسک: آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر چند پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 38 پیسے کی کمی سے 284 روپے کا ہو گیا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 38 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز سامنے آیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 519 پوائنٹس کے اضافے سے 63 ہزار 475 پر آ گیا۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 62 ہزار 956 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔