فٹبال ورلڈ کپ، جنوبی کوریا کو شکست دیکربرازیل کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا  

Foot ball world cup,Brazil,defeated,South korea,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ میں برازیل نے جنوبی کوریا کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

 قطر کے شہر دوحہ میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے چھٹے پری کوارٹر فائنل میں برازیل نے جنوبی کوریا کو باآسانی 4 کے مقابلے 1 گول سے شکست دی،برازیل کی جانب سے وینی جونیئر نے ساتویں منٹ میں پہلا گول کیا، نیمار نے 13ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کرکے برتری کو دگنا کردیا، رچرلیسن نے 29 منٹ پر تیسرا گول کرکے برتری میں اضافہ کیا۔

  36 ویں منٹ میں لوکاس پیکیٹا نے چوتھا گول کر کے برازیل کی جیت کو یقینی بنایا، جنوبی کوریا کی جانب سے پائیک سیونگ ہو نے 76 ویں منٹ میں اپنی ٹیم کی طرف سے پہلا گول کیا۔