فیروز اور علیزے کوعدالت کی اہم ہدایت

Feroz khan with his ex wife Aleezay
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : فیملی کورٹ نے اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ کے درمیان بچوں کی حوالگی اور اخراجات سے متعلق درخواست پر دونوں فریقین کو مل بیٹھ کر صلح کرنے کی ہدایت کردی۔

میڈیا   رپورٹس کےمطابق کراچی سٹی کورٹ میں فیملی کورٹ کے روبرو اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ کے درمیان بچوں کی حوالگی اور اخراجات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ علیزے بچوں کیلئے کتنا اخراجات مانگ رہی ہے وہ بھی لکھ کر لے آئیں اور فیروز خان کتنا اخراجات برداشت کر سکتے ہیں وہ بھی لکھ کر آئیں، ہم چاہتے ہیں کہ معاملے کا حل نکلے اور صلح ہو۔

عدالت نے دونوں فریقین کو آئندہ پیشی پر طلب کر لیا اور کیس کی مزید سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کردی۔عدالت نے فیروز خان کو جہیز کا سامان بھی واپس کرنے کی ہدایت کردی ہے۔