پاکستانی شائقین کرکٹ کے لئے بری خبر   

ویزے،بھارت پاکستان بلائنڈ،کرکٹ ٹیم ،City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت نے پاکستان بلائنڈکرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے مطابق بھارت کے ویزے جاری کرنے سے انکارکے عمل پر مایوسی ہوئی ۔

پی بی سی سی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی مضبوط امیدوار تھی۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنا تھی اورٹیم کو اتوار کو بھارت روانہ ہونا تھا۔

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 5 سے 17 دسمبر تک کھیلا جانا ہے اور قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم دو مرتبہ رنرز اپ رہ چکی ہے۔