ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیڈی گاگا کے کتوں کو اغوا کرنیوالےکے ساتھ کیا ہوا ؟

Lady Gaga and her dog
کیپشن: Lady Gaga and her dog
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : معروف امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا کے کتوں کی رکھوالی کرنے والے ملازم پر گولی چلانے والے کو 21 برس قید کی سزا سنا دی گئی۔

میدیا  رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس لیڈی گاگا کے ملازم 'ریان فشر' ان کے فرانسیسی بُل ڈاگ نسل کے پالتو  کتوں کو چہل قدمی کروارہا تھا کہ اس پر حملہ ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق ملزم جیمز ہوورڈ جیکسن نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر ملازم ریان فشر پر فائرنگ کی اور دونوں کتوں کو اغوا کرلیا جب کہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے ریان کے پھیپھڑے سخت متاثر ہوئے۔

کتے اغوا کیے جانے کے بعد لیڈی گاگا نے انہیں واپس حاصل کرنے کے لیے تقریباً 8  کروڑ روپے انعام کی پیشکش کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پولیس نے لیڈی گاگا کے کتے ڈھونڈ نکالے تھے۔تاہم اب 5 دسمبر پیر کے روز ملزم کو لاس اینجلس کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس نے جرم کا اعتراف کرلیا جس کے بعد اسے 21 سال قید کی سزا سُنا دی گئی۔