(سعید احمد)ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ سونے کی فی تولہ قیمتوں میں بھی مسلسل کمی جاری،شہر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 سو روپے کمی ہو گئی۔
لاہور شہر کی صرافہ بازاروں اور گولڈ مارکیٹوں کی جانب سے سونے کی نئی قیمت جاری کردی گئی،24قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 23 ہزار پانچ سو روپے ہو گئی،22 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 208 روپے ،21 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 62 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت چار ڈالرکمی کے بعد سترہ سو اسی ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ شہر قائد کی مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا ڈھائی سو روپے مہنگا ہوگیا۔
ایک تولہ سونا ڈھائی سو روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ تئیس ہزار چھ سو بیس روپے کا ہوگیاہے۔ دس گرام سونے کی قیمت دو سو چودہ روپےکے اضافے سے ایک لاکھ چھ ہزار دس روپے ہوگئی ہے۔ چاندی کی فی تولہ قیمت چودہ سو ساٹھ روپے پر برقرار رہی ۔