استاد نے طلبا کو کلاس میں نماز پڑھنے سے روک دیا

استاد نے طلبا کو کلاس میں نماز پڑھنے سے روک دیا
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  برطانیہ میں اسکول کے طلبا کی  سخت سرد موسم میں اسکول کے بجائے اسکول کے باہر کھلے آسمان تلے  نماز  پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر  اسکول انتظامیہ نے معافی مانگ لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق زیر غور ویڈیو مانچسٹر سے نزدیک اسکول آلڈھم اکیڈمی نارتھ کے طلبا کی ہے۔ ویڈیو میں 8  طلبا کو اسکول یونیفارم پہنے اسکول کے باہر   کھلے آسمان تلے نماز پڑھتے دیکھاگیا۔طالب علم کے مطابق اسکول میں طلبا کے لیے نماز کا کمرہ کافی عرصے سے موجود ہے جہاں تمام مسلمان طلبا نماز کی ادائیگی کرتے تھے۔

 ایک طالب علم نے بتایا کہ انہیں اسکول کے  ایک استاد نے جمعہ کی نماز  ’نماز روم ‘ میں ادا کرنے سے منع کیا اور باہر جا کر نماز پڑھنے کا کہا۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسکول انتظامیہ کو خاصا تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس کے بعد اسکول انتظامیہ کا مؤقف بھی سامنے آگیا جس میں انتظامیہ  نے  بچوں کے والدین سے معافی مانگی اور بتایا کہ  واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیاہے۔اسکول انتظامیہ نے مؤقف اختیا کرتے ہوئے بتایا کہ بچوں نے نماز روم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر