(سٹی42) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور چار ایک روزہ میچ کے لئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا، ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں سرفراز احمد اور حسین طلعت کی واپسی،ٹیم کی قیادت بابراعظم کر یں گے، نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور چار ایک روزہ میچ کے لیے 18 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں سرفراز احمد اور حسین طلعت کی واپسی ہوئی،ٹیم کی قیادت بابراعظم کر یں گے، نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔دیگرکھلاڑیوں میں سرفراز احمد، محمد رضوان، حیدر علی، محمد حفیظ اور افتخار احمد، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد حسنین، حارث رؤف اور شاہین آفریدی بھی شامل ہیں۔
عثمان قادر، وہاب ریاض، فہیم اشرف، عماد وسیم اور عبداللہ شفیق بھی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا حصہ ہیں،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا، ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہناتھا کہ مشکل حالات میں صبر اور برداشت کا مظاہرہ کرنے والے تمام کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کا مشکور ہوں۔
مصباح کا کہناتھا کہ کوویڈ 19 کی عالمی وباء کے دوران کرکٹ کی سرگرمیاں بحال رکھنےمیں پاکستانی کھلاڑیوں کاکردار بہت اہم ہے، نیوزی لینڈ کے چند قوانین نے ہمارے کھلاڑیوں کو ذہنی اور جسمانی طورپر متاثر کیا،آئسولیشن کی مدت مکمل ہونے کے بعد سب کچھ پس پشت رہ جائے گا، نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز میں ایک مضبوط ٹیم ہے، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ان لڑکوں کو موقع دیا جو گزشتہ کچھ عرصے سے متواتر سکواڈز کا حصہ ہیں۔