حاجی کیمپ لنڈا بازار دوسرے مقام پر منتقل کرنے کا فیصلہ

 حاجی کیمپ لنڈا بازار دوسرے مقام پر منتقل کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (راؤ دلشاد) چیف کارپوریشن افسر حافظ شوکت علی کی زیر صدارت شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے اجلاس، سڑکوں پر سٹریٹ لائٹس، تجاوزات، ٹریفک، پیچ ورک کے حوالے سے بریفنگ لی، حاجی کیمپ لنڈا بازار کو کسی دوسرے مقام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

چیف کارپوریشن آفیسر شوکت علی کی زیر صدارت اجلاس میں چیف میٹروپولیٹن آفیسر انفراسٹرکچر عبدالقیوم خان نیازی نے بتایاکہ گزشتہ 14 روز میں 96 سڑکوں پر پیچ ورک، لائن مارکنگ اور فٹ پاتھ پر رنگ وروغن کیا گیا جبکہ 2 لاکھ 86 ہزار 994 سکویئر فٹ پیچ ورک کا کام کیا گیا، 44 شاہراہوں پر سٹریٹ لائٹس  89 فیصد روشن کر دی گئی۔ 

تجاوزات کے خاتمے کیلئے حاجی کیمپ اور ٹاؤن شپ پر شکایات کے انبار ہیں، عارضی حاجی کیمپ لنڈا بازار کو فوری منتقل کیا جائے، کمشنر لاہور اور میں خود فیلڈ میں رہتے ہیں، کاغذی کارروائیوں سے باہر نکل کر افسروں فیلڈ میں موجود رہیں۔

اجلاس میں ڈپٹی چیف آفیسر سردار نصیر، قیوم نیازی، احسان سرور زیدی، کاشف بٹ، عرفان قریشی، فیاض احمد نظامی سمیت ٹریفک، پی ایچ اے، سوشل ویلفیئر کے افسروں نے شرکت کی۔

دوسری جانب کمشنر لاہور ذوالفقار احمد گھمن میٹروپولیٹن کارپوریشن کی تجویز کردہ شہر کی سڑکوں کی تزئین و آرائش کیلئے 10 کروڑ کی 16 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دیدی، میاں اسلم اقبال کے حلقہ میں ایک کروڑ 71 لاکھ سے سٹریٹ لائٹس لگیں گے، ایمرجنسی فریم ورک کیلئے 4 کروڑکے ٹینڈرزجاری کر دیئے گئے، شہرمیں سڑکوں کی تزئین وآرائش کیلئے 32 اقسام کے ترقیاتی آئٹمز کے کام بغیراشتہار کے ہوسکیں گی۔

Sughra Afzal

Content Writer