لاہور چیمبر، کمیٹی برائے ڈیجیٹل سائن بورڈ کا اجلاس

لاہور چیمبر، کمیٹی برائے ڈیجیٹل سائن بورڈ کا اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) لاہور ایوان صنعت و تجارت کی قائمہ کمیٹی برائے ڈیجیٹل سائن بورڈ کا اجلاس، حکومت سے دکانوں اور کاروباری مراکز کے باہر لگائے جانے والے سائن بورڈز کے ڈیزائن اور پیمائش کے حوالے سے واضع پالیسی اپنانے کا مطالبہ کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں چودھری اورنگزیب اسلم، محمد یوسف، میاں احسن سعید، حاجی اکرام اللہ، حاجی راحت علی، اعجاز احمد کیانی، جاوید اعجاز، واصف یوسف اور میاں اقبال سمیت دیگر نے شرکت کی۔

 چودھری اورنگزیب اسلم کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے بڑے سائز کے سائن بورڈز کو اتارنے کے لئے تاجر برادری مکمل تعاون کر رہی ہے، حکومت کی جانب سے دکانوں اور کاروباری مراکز کے باہر لگائے جانے والے سائن بورڈز کے سائز اور ڈیزائن کے حوالے سے آگاہ کیا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنے کے لئے بھی اقدامات کرے، ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث ملکی معاشی حالات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔