ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوشیار خبردار!! 31 دسمبر کے بعد تمام موبائل فونز ناکارہ ہوجائیں گے

ہوشیار خبردار!! 31 دسمبر کے بعد تمام موبائل فونز ناکارہ ہوجائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (رضوان نقوی) موبائل فونز کا کاروبار کرنے والے تاجر ہوشیارہوجائیں کیونکہ غیررجسٹرڈ فون 31 دسمبر کے بعد ناکارہ ہوجائیں گے۔

کلکٹر کسٹمز جمیل ناصر خان نے کہاہے کہ موبائل فونز کی رجسٹریشن کیلئے کاؤنٹرز قائم کردیئے گئے ہیں۔ 31 دسمبر تک غیر رجسٹرڈ موبائل فونزکی رجسٹریشن پر کوئی جرمانہ وصول نہیں کیا جائے گا۔ لاہور سمیت ملک بھر کی مارکیٹس اور صارفین کے پاس موجود غیر رجسٹرڈ موبائل فونز 31 دسمبر کے بعد بلاک کردیئے جائیں گے۔ آئندہ ایئرپورٹ پربیرون ملک سے لائے گئے موبائل فونز کو موقع پر ہی رجسٹرڈ کیاجائے گا-بیرون ملک سے آنے والے مسافر ایک سال کے دورانیہ میں مجموعی طور پر 5 موبائل فونز اپنے ساتھ لاسکیں گے۔

 کلکٹر کسٹمز نے کہاکہ موبائل فونز کو رجسٹرڈ کرنے کیلئے ایئرفریٹ یونٹ پر دو کاؤنٹرز قائم کردیئے گئے ہیں۔ کوریئر یا جنرل پوسٹ آفس کے ذریعے موبائل بھجوانے والوں کو بھی رجسٹریشن کیلئے پی ٹی اے سے سرٹیفکیٹ آف کلیئرنس حاصل کرنا ہوگا۔

مزید اہم خبریں اور تبصرے جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw/videos

Sughra Afzal

Content Writer