ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں چھوٹے سولر صارفین کیلئے بڑی سہولت، نوٹیفکیشن جاری 

ملک میں چھوٹے سولر صارفین کیلئے بڑی سہولت، نوٹیفکیشن جاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ملک میں چھوٹےسولرصارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف کرادی گئی .

نیپرا نےسولرریگولیشنز2026 میں ترمیم کردی۔ سولرصارفین کو25کلو واٹ تک کی تقسیم شدہ بجلی پیداکرنے کی سہولت پرنیپرا اجازت سے استثنی قرار دے دیا گیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایسےسولرصارفین کونیپرا سے اجازت لینےکی ضرورت نہیں ہوگی،  متعلقہ بجلی تقسیم کارکمپنی  کوبراہ راست منظوری دینےکا اختیار دیا گیا ہے۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ ترمیم کےذریعےقواعد میں اجازت کے ساتھ منظوری کا لفظ بھی شامل کیا گیا ہے، ترامیم کے ذریعےبعض تقاضوں کو قابل اطلاق ہونےکی صورت میں مشروط کر دیا گیا ہے، یہ فیصلہ سازی کو نیپراسے نیچےمنتقل کرنے،طریقہ کارکی رکاوٹوں کوکم کرنے کی عکاسی کرتا ہے، ترامیم کامقصدکاروبارمیں آسانی، تقسیم شدہ بجلی کی پیداوار کو فروغ دینا ہے۔ 

حکام کا کہناہے کہ ترمیم کا مقصد پاکستان کوصاف توانائی کی طرف منتقل کرنے میں مدد کرناہے، اقدام سےچھتوں پرلگےسولر سسٹم،دیگرچھوٹے پیمانےکے قابل تجدید توانائی کو فروغ ملے گا۔