سٹی 42 :8 اگست کو پہیہ جام ہڑتال ؛ پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے تائید کردی ، مطالبا ت تسلیم نہ ہونے پر 10 اگست کو نیا لائحہ عمل دینے کا اعلان کردیا ۔
پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا معیشت کا پہیہ چلانے والے ٹرانسپورٹرز آج پریشان ہیں۔نبیل طارق کا موقف تھا کہ ہمارے ساتھ جووعدے کئے گئےوہ وفا نہیں ہوئے،ہمارا وہی چارٹرڈ آف ڈیمانڈ ہے جو دسمبر میں تھا ،کیا ہماری معیشت اتنی مضبوط ہے جو روزانہ قیمتیں بدلیں ؟ہم نے اپنے کاروبار بند کر دیئے گاڑیاں کھڑی کر دی ہیں ،ٹول پلازہ کی بدمعاشی ختم کی جائے ۔
ایکسل لوڈ پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی ،جرمانوں میں اضافہ کر دیا گیا،ایکسل لوڈ پر ہر صورت پر عملدرآمد ہونا چاہیے ۔ودہولڈنگ ٹیکس کے ذریعے ایک ملک میں 2قانون چل رہے ہیں،آئل ٹینکرز سے 2 فیصد ،کنٹینر سے 7فیصدر ودہولڈنگ ٹیکس لیا جا رہا ہے۔
گڈز ٹرانسپورٹرز نے کہا حالات ایسے بن گئے ہیں کہ مجبورا ًملک گیر ہڑتال کی طرف جائیں،8اگست کی ہڑتال کی ہم تائید کرتے ہیں،حکومت نے مطالبات نہ مانے تو 10 اگست کو لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔