حسن علی: حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے مہنگائی میں مزید اضافے کا سبب قرار دیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول مہنگا ہونے سے نہ صرف سفری اخراجات بڑھتے ہیں بلکہ روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی متاثر ہوتی ہیں۔
حکومتی فیصلے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 334 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت ایک دن پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کرتی ہے اور پھر چند ہی دن بعد اس سے زیادہ اضافہ کر دیتی ہے، جس سے عوام کو حقیقی ریلیف نہیں ملتا۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے پہلے ہی گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کر رکھا ہے، ایسے میں ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافہ مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ مہنگائی کے بوجھ میں کچھ کمی آ سکے۔
واضح رہے رات ہی میں پیٹرول 4 روپے 45 پیسے فی لیٹر مہنگاہوگیا جبکہ ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا ہوگیا ۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت383 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ۔