ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش کا یہ سپیل؛ بارشیں نہیں ہوئیں لیکن لینڈ سلائیڈنگ کی وارننگ آ گئی

 بارش کا یہ سپیل؛ بارشیں نہیں ہوئیں لیکن لینڈ سلائیڈنگ کی وارننگ آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: برسات کے موجودہ سپیل کے متعلق خطرنا بارشوں سیلابوں کی پیشینگوئیاں آج سات اگست کے ابتدائی گھنٹوں تک تو پوری نہین ہوئیں لیکن برسات، سیلاب، اربن فلڈ، لینڈ سلائیڈنگ  کا  خوف پھیلانے کا محکمہ جاتی سلسلہ  بدستور جاری ہے۔

اب  ادارہ نے خیبر پختونخوا، گلگت اور کشمیر میں لینڈسلائیڈنگ سے ٹریفک متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
 ادارہ کو خدشہ ہے کہ   دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، مری، گلیات اور کشمیر کے برساتی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا بھی امکان ہے۔
ادارہ  نے پیشین گوئی کی ہے کہ  بارش کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے،  یعنی کہ دریاوں کے معمول کے راستوں کے اندر بہتے ہوئے پانی معمولی سیلابی کیفیت میں ہے، باقی دریا اپنے اپنے ہیڈ ورکس پر معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

مرگلہ کے کیچمنٹ ایریا مین منگل اور بدھ کی درمیانی شب بارش ہونے سے  مارگلہ کی پہاڑیوں سے نکل کر ضلع راول پنڈی کی طرف بہنے والے والے نالوں میں طغیانی آگئی، چک شہزاد اور پارک روڈ  کے نشیبی  علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع ہوا جو بعد مین نکل گیا۔  

نیومل شرقی کے علاقے میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ مقامی افراد کا کہناہے کہ انتظامیہ کو بارہا آگاہ کیا لیکن ابھی تک کوئی ٹیم نہیں آئی۔

پنجاب مینں پی ڈی ایم اے مسلسل پیشین گوئی کر رہا ہے کہ "موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور اور سیالکوٹ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کاخدشہ ہے۔" دو دن کے دوران   تینوں شہروں میں کوئی خاص بارش ہی نہیں ہوئی۔ آج شب بھی لاہور کے آسمان پر کسی خطرناک بارش کے کوئی آثار نہیں ہیں۔