ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کا احتجاج کیوں ناکام ہوا، اصل حقیقت سامنے آ گئی

Maryam Nawaz Sharif, CM Maryam, PTI\'s Politics, Galam Galoch, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ اگست کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے منصوبہ کی ناکامی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا،  گالم گلوچ اور گریبان پکڑنے کی سیاست ہماری کارکردگی سے ختم ہوگئی، ملک اس وقت مخلص اور اہل قیادت کے ہاتھوں میں ہے۔ پولیس گزشتہ روز انتظار کرتی رہ گئی کوئی احتجاج کرنے نہیں آیا۔

مریم نواز نے یہ ریمارکس لاہور اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کی تقریب سے خطاب کے دوران دیئے۔ مریم نواز کا کہنا تھاکہ پنجاب بھر میں کہیں بھی پی ٹی آئی کی قیادت کی ہدایت پر کوئی احتجاج نہیں ہوا۔

پی ٹی آئی کے پانچ اگست کو بانی کی رہائی کے لئے "احتجاج" کے پروگرام کی ناکامی کا پی ٹی آئی کے لیڈروں نے بھی اعتراف کیا ہے۔ بانی کے ولیک اور پی ٹی آئی پنجاب کے رہنما سلمان اکرم راجا نے اس احتجاج میں لوگوں کے شریک نہ ہونے کا اعتراف کیا اور کہا، " کل احتجاج میں لوگ کیوں نہیں پہنچے اس پر پارٹی اور عمران خان سے بات کروں گا۔ "
 

پی ٹی آئی کی قیادت کی اپنی احتجاج کی کال پر عوام کے توجہ نہ دینے کی وجوہاٹ کچھ بھی ہوں، پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز اسے اپنی اور وفاقی حکومت کی اچھی پرفارمنس کا نتیجہ قرار دیتی ہیں۔ 

مریم نواز نے کہا،   کم تنخواہ والے افراد کی کہانیاں دل دہلا دیتی ہیں، ہم پورے پنجاب میں ہاؤسنگ پروجیکٹ کے تحت گھر بنارہے ہیں، گھروں کی تعمیر کیلئے قرضے سو فیصد میرٹ پر دیے گئے، دوسروں کا گھر تعمیر کرنے والے مزدور آج اپنے گھر کے مالک بن گئے۔

وزیراعلیٰ مریم نے کہا کہ عسکری قیادت ہو یا سیاسی قیادت مخلص اور اہل لوگوں کی قیادت ہے، سفارتی محاذ پر کامیابی مل رہی ہے ، معیشت بہتر ہورہی ہے ، ملک اس وقت مخلص اور اہل قیادت کے ہاتھوں میں ہے۔

پی ٹی آئی احتجاج پر طنز کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا، سی سی ڈی کے قیام کے بعد سے جرائم میں کمی آئی ہے، آئی جی کو کہا کہ کل آپ انتظار کرتے رہے کوئی احتجاج کیلیے آیا نہیں، گالم گلوچ اور گریبان پکڑنے کی سیاست ہماری کارکردگی سے ختم ہوگئی ، فساد پھیلانے والے، آگ لگانے اور جلاؤ گھیراؤ والے کیا جانیں عوام کی خدمت کا کیا مزا ہے۔