ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موبائل ڈیٹا سروس معطل

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موبائل ڈیٹا سروس معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل ڈیٹا سروس معطل کردی گئی۔

کوئٹہ: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی ہدایت پر بلوچستان بھر میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔ موبائل انٹرنیٹ سروس 31 اگست کو بحال ہو گی۔ 

 ذرائع کے مطابق بلوچستان بھر میں موبائل ڈیٹا سروس معطل کرنے کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ 

دوسری جانب ضلع کوہلو موبائل انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ سبی، لورالائی اور دکی میں بھی انٹرنیٹ سروس اچانک بند ہوگئی ہے۔