ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

1,100 الیکٹرک بسیں؛ صرف لاہور، فیصل آباد، یا پنڈی کیلئےنہیں ہر شہر کیلئے آرہی ہیں؛ مریم نواز

1,100 الیکٹرک بسیں؛ صرف لاہور، فیصل آباد، یا پنڈی کیلئےنہیں ہر شہر کیلئے آرہی ہیں؛ مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ 1,100 الیکٹرک بسیں پنجاب میں متعارف کرائی جا رہی ہیں جن کا کرایہ صرف 20 روپے ہوگا، بسیں صرف لاہور، فیصل آباد، پنڈی یا ملتان کیلئےنہیں ہر شہر کیلئے آرہی ہے ۔ 

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ مریم نواز نے ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ منصوبے کے تحت گھروں کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا، کہا کہ آج ہم نے لاہور میں ٹرام کا افتتاح کیا ہے، جو دیکھنے میں ٹرین لگتی ہے۔  

مریم نواز نے وعدہ کیا کہ ایک سال کے اندر پنجاب سے پانی کی قلت ختم کر دی جائے گی اور اربوں روپے کے منصوبے گھروں کی دہلیز تک پانی پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے بند کی گئی مفت دوا کی سہولت بحال کر دی گئی ہے، اور آج 95 فیصد افراد کو مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں، ٹی بی کے مریضوں کو 60 دن کی دوا گھر پہنچائی جا رہی ہے جبکہ انسولین پر منحصر بچوں کو بھی یہ سہولت دی گئی ہے۔

وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ ’’کلینک آن وہیل‘‘ منصوبے کے تحت گلی گلی اور محلے محلے میں مفت علاج کی سہولت مہیا کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جرائم کی روک تھام کے لیے ’’کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ‘‘ قائم کیا گیا ہے اور چند ماہ میں صوبے میں جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے۔