ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرادی

پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سیاسی میدان میں بڑا دھچکا ، پارٹی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری ساجد قریشی نے اپنے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

ساجد قریشی نے گورنر پنجاب سلیم حیدر ہوتی سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی، جہاں انہیں پیپلز پارٹی میں باضابطہ خوش آمدید کہا گیا۔ ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، احتجاجی سیاست اور جمہوریت کے مستقبل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ عوام نے 5 اگست کی احتجاجی کال کو مسترد کر کے واضح کر دیا ہے کہ وہ عدم استحکام نہیں چاہتے۔ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو اپنے کارکنوں کے ساتھ کھڑی رہتی ہے۔انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نوجوان قیادت کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جلد وزارتِ عظمیٰ سنبھالیں گے۔

ساجد قریشی کا موقف دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میں احتجاجی سیاست، دھرنوں اور منفی بیانیے سے تنگ آ چکا ہوں۔ ایسی جماعت کا حصہ نہیں رہ سکتا جو ریاستی مفادات کے خلاف ہو۔انہوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی مفاد پر مبنی سیاست کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

گورنر پنجاب نے انہیں اور ان کے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ان کی خدمات کا اعتراف کیا جائے گا اور پارٹی میں عزت و مقام دیا جائے گا۔