ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 محکمہ ہاؤسنگ کا ترقیاتی منصوبے وزیر اعلیٰ پنجاب کو منظوری کیلئے پیش کرنے کا فیصلہ

 محکمہ ہاؤسنگ کا ترقیاتی منصوبے وزیر اعلیٰ پنجاب کو منظوری کیلئے پیش کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے اور کریم بلاک تا موٹروے شارٹ روٹ منصوبوں کی حکمت عملی تیار کر لی گئی، محکمہ ہاؤسنگ نے منصوبوں کی حتمی منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ایل ڈی اے اور نیسپاک نے لاہور میں ٹریفک کے بڑے مسائل کے حل کیلئے تجویز کردہ منصوبوں پر بریفنگ مکمل کر لی، پریزینٹیشن سیکرٹری ہاؤسنگ کو پیش کی گئی۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے ابتدائی ڈیزائنز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے منصوبوں کی منظوری کیلئے ایوانِ وزیر اعلیٰ سے وقت طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گلبرگ سے موٹروے تک ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے کی تعمیر کا منصوبہ بی او ٹی بنیادوں پر تیار کیا گیا ہے، جس پر اربوں روپے لاگت آئے گی۔ منصوبے کے تحت 6 مختلف مقامات پر انٹری و ایگزٹ کے لیے ایلی ویٹڈ ریمپس بھی تعمیر کیے جائیں گے۔
حکومت اس منصوبے پر لاگت ٹول ٹیکس کے ذریعے 25 سے 30 سال میں پوری کرے گی۔

دوسرا مجوزہ منصوبہ کریم بلاک سے ملتان روڈ کے راستے موٹروے تک ایک نیا شارٹ روٹ فراہم کرنے کا ہے، جس سے شہر کو لاہورسےاسلام آباد، لاہور سےملتان اور کراچی موٹروے کیلئے نیا کوریڈور میسر آئے گا۔

دونوں منصوبوں کو حتمی منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سامنے پیش کیا جائے گا۔