ہزارہ ایکسپریس حادثہ؛ ایک کےسوا تمام بوگیاں ہٹا دی گئیں،جی او سی حیدر آباد کی میڈیا سےگفتگو 

GOC Hyderabad, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ہزارہ ایکسپریس حادثہ؛ ایک کےسوا تمام بوگیاں ہٹا دی گئیں۔ریلوے ٹریک چار پانچ گھنٹے میں کلئیرہوگا۔

جی او سی حیدر آباد  میجر جنرل محمد حسین نے میڈیا سےگفتگو  کرتے ہوئے بتایا کہ  رینجرز اور آرمی کے جوانوں نے لوگوں کو بوگیوں سے نکالا ،ریسکیو 1122 نے بھی اہم کردار ادا کیا ،  زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔

 میجر جنرل محمد حسین نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے مکمل ہونے تک پاک فوج کے جوان یہاں موجود رہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک کے سوا تمام بوگیوں کو کلئر کردیا گیا ہے۔ باقی رہ جانے والی  ایک بوگی کو کرین کی مدد سے ہٹایا جائے گا۔4 سے 5 گھنٹوں میں ٹریک کلئیر کردیا جائے گا ۔

 جی او سی حیدر آباد کا کہنا تھا کہ انکوائیری ہوگی تو پتہ چلے گا کہ حادثہ کیسے پیش آیا ۔ انہوں نے حادثہ کے فوراً بعد مقامی شہریوں کی اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور مسافروں کی مدد کی سرگرمیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مقامی افراد نے ریسکیو آپریشن میں بہت اچھا کام کیا ،  اللہ تعالی جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے۔