ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹک جیل؛ عمران خان سے وکیل کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی 

Attok Jail, Imran Khan PTI, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا کا کہنا ہے کہ اٹک جیل کی انتظامیہ نے عمران خان سے ملاقات کرانے سے انکار کر دیا۔

نعیم پنجوتھا کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے پاور آف اٹارنی اور دیگر دستاویزات پر دستخط کرانے ہیں، جیل انتظامیہ نےکہا ہے کہ پاور آف اٹارنی کے لیے پیر کو رابطہ کریں، اگر پیر کو بھی ملاقات نہ ہوئی تو ایک دن مزید ضائع ہو جائےگا۔

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو  ہفتہ کے روز 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے عمران خان کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے انہیں اٹک جیل منتقل کر دیا تھا۔ آج اتوار کے روز جیل میں ان کا پہلا دن ہے۔