ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں موسلادھار بارش کا امکان ،محکمہ موسمیات

weather situation
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا الرٹ جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہو رہی ہیں۔ 10سے 13 اگست کو پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لاہور،فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی،سیالکوٹ اور نارووال کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ڈی جی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ہے۔دریائے راوی،جہلم اور چناب کے برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم نے مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ  بھی ظاہر کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ  سیاح اور مسافر محتاط رہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔پی ڈی ایم اے  نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔

دوسری جانب راول ڈیم سپل ویز کے گیٹ ایک بار پھر کھول دیے گئے۔حسن عباس ایس ڈی او کا کہنا ہے کہ ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر سپل ویز کے گیٹ اوپن کئے گئے ہیں، ڈیم میں پانی کی سطح 1751.30 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ پانی کے لیول کو کم کرکے 1750.50 فٹ کیا جائے گا۔