ملزم نے مبشر کھوکھر پرگولیاں کیوں چلائیں؟ قاتل کا سنسنی خیز بیان

ملزم نے مبشر کھوکھر پرگولیاں کیوں چلائیں؟ قاتل کا سنسنی خیز بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی ولیمے کی تقریب میں فائرنگ سے نامزد وزیر کے بھائی مبشر کھوکھر جاں بحق ہو گئے، گرفتار ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں سنسنی خیزانکشاف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے نامزدوزیر ملک اسد کھوکھر کے بیٹے ملک حسین کھوکھر کے دعوت ولیمہ پر حملہ ہونے سے اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھرجاں بحق ہوگئے، مبشر کھوکھر سر میں گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوئے، فائرنگ میں زخمی ہونے والے شہری عزیز کا کہناتھا کہ ملزم ناظم کی فائرنگ سےمبشر کھوکھو جاں بحق ہوئے، گرفتار ملزم کا تعلق ملتان روڈ چوک ماناوالہ سے ہے۔

اطلاعات کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے اسدکھوکھر کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں فائرنگ کی گئی،فائرنگ سے شدید زخمی اسدکھوکھر کے بھائی مبشرکھوکھر جاں بحق ہوگئے،فائرنگ کا واقعہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے جانے کے بعد پیش آیا،پولیس نے دوحملہ آوروں کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا کہ میرا چچا کچھ عرصہ قبل قتل ہوا تھا، چچا کا بدلہ لینے کے لئےملک گوگا کو قتل کیاتھا، مبشر کھوکھر چچا کے قتل میں ملوث تھا اس لئے گولیاں چلائیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer