کم سبسکرائبرزرکھنے والے یوٹیوبرزکیلئے خوشخبری

کم سبسکرائبرزرکھنے والے یوٹیوبرزکیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک:    سوشل میڈیا  کی سب سے مقبول ویڈیو شیئرنگ اور اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے اپنے پلیٹ فارم پر نئے چینل بنانے والے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر ’آن دی رائز ‘متعارف کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق  یوٹیوب نے ایک ہزار سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والے چینلز کو مقبول بنانے کے لیے ایک نئے فیچر کا  اعلان کیا ہے۔ اس فیچر کے تحت چھوٹے یوٹیوبرز کو  اپنا چینل مقبول کرنے  کے لیے جدوجہد نہیں کرنی پڑے گی کیوں کہ یوٹیوب اب یہ ذمہ داری خود اٹھائے گا۔ 

یوٹیوب کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہےکہ آج سے ہم ان تخلیق کاروں کو اجاگر کریں گے جو پاکستان میں ہمارے ٹرینڈنگ ٹیب کے ایک نئے سیکشن میں’ آن دی رائز‘ ہیں۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ہر ہفتے ایک مختلف کریئٹر کو اجاگر کیا جائے گا اور ’کریئٹر آن دی رائز ‘بیج کے ساتھ پورا دن کریئٹر کو ٹرینڈنگ پر نمایاں کیا جائے گا۔پریس ریلیز  کے مطابق   ایک ہزار سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والا کوئی بھی کریئٹر پلیٹ فارم پر نمایاں ہونے کا اہل ہوگا۔

نئے فیچر آن دی رائز کے تحت کریئٹرز کو متعدد عوامل کی بنیاد پر نمایاں کیا جائے گا لیکن یہ عوامل ویوز، واچ ٹائم اور بڑھنے والے سبسکرائبرز کی حد سے بالاتر ہوں گے۔ یوٹیوب کی جانب سے  مزید کہا گیا کہ مستقبل میں اس فیچر کو مزید زبانوں میں متعارف کروایا جائے گا۔