منشا بم، شوکی چنگڑ، امیر بالاج ٹیپو سمیت سینکڑوں کی اب جائیدادیں ضبط ، اکاؤنٹ منجمد ہوں گے

منشا بم، شوکی چنگڑ، امیر بالاج ٹیپو سمیت سینکڑوں کی اب جائیدادیں ضبط ، اکاؤنٹ منجمد ہوں گے
کیپشن: لاہور کے بدمعاش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: قبضہ، فراڈ، جوئے اورنوسربازی کے مقدمات میں نامزد بڑے مگرمچھوں کے گرد پولیس اور ایف آئی اے کا گھیرا تنگ۔ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کےتحت پنجاب بھر سے ساڑھے 4سو 60سے زائد مقدمات میں ملوث ملزموں کے خلاف کارروائیوں کےلئےپولیس نےڈیٹا ایف آئی اے کوبھجوا دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق فراڈ، قبضہ مافیا، جوا اورنوسربازی سے کمائی گئی رقوم اوراثاثے بنانے والے کے خلاف پولیس اورایف آئی اے متحرک ہوگئے ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب بھر سےپولیس نے 460سے زائد جوئے، قبضہ، فراڈ اوربدمعاشی کے درج مقدمات کی تفصیل ایف آئی اے کو بھجوا دی۔مقدمات میں ضمانت کے باوجود ایف آئی اے پولیس کی جانب سےبھجوائی گئے مقدمات پرچھان بین کرے گا۔

لاہورکے منشابم پر 63، امیربالاج 8، میاں وکی 8 شو کی چنگڑ 2 سمیت دیگرکےمقدمات کی تفصیلات بھجوائی گئی ہیں۔ ایف آئی اے کو متعلقہ ساڑھے4سو سے زائد مقدمات میں نامزد افراد کے نام بجھوائے گئے ہیں۔مقدمات میں چاہے ضمانت ہی حاصل کرلی یا مقدمہ خارج بھی ہواہے لیکن ایسے تمام مقدمات کی تفصیلات دی گئی ہے تاکہ ان کےخلاف ایف آئی اے کارروائی کرسکے۔

پولیس کی جانب سے ایف آئی اے کو مقدمات میں ملوث ایسے افراد کی ہرقسم کی جائیداد کی تفصیل بھجوائی گئی۔ ایف آئی اے انٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کےتحت تمام جائیدادوں واثاثوں کا جائزہ لے گی۔ اثاثوں کی تصدیق اورانکم کے ذرائع واضح نہ کرسکنے پرجائیداد ضبط اور اکاونٹ منجمدکردئے جائیں گے۔ مقدمات میں نامزدافراد نے ناجائز طریقے سے کمائی کرکے منی لانڈرنگ میں ملوث رہے.