(جنید ریاض)چکن کی قیمت میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہے مرغی کے گوشت کی قیمت میں معمولی کمی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک روپیہ فی کلو کمی کی گئی جس کے بعد مرغی کا گوشت 187 روپے سے کم کرکے 186 روپے کلو ہو گیا گیا، انڈوں کی قیمت 153 روپے درجن ہے۔
برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 120 روپے، پرچون ریٹ 128 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ فارمی انڈے 153 روپے میں درجن، انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 4 ہزار 470 روپے جاری کیا گیا ہے۔
شہریوں نے مرغی کے گوشت کی قیمت میں استحکام نہ ہونے پر بارہا عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے لیکن اس کے باوجود قیمتوں مستحکم کرنے کے لئے اقدامات نہیں کئے جا رہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ برائلر مرغی کی قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کرے تاکہ قیمتوں میں استحکام رہے ۔