ویب ڈیسک : بجلی کی قیمت میں کمی اونٹ کے منہ میں زیرہ،نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں 19 پیسے فی یونٹ کمی کر دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے 80 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا اتھارٹی نے 28 جولائی 2021 کو عوامی سماعت کی۔ نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمی جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جائے گی جس کا اطلاق صرف اگست کے بلوں پر ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق 300 تک یونٹ استعمال کرنے والے لائف لائن ، زرعی اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔اس کے علاوہ وہ صنعتی صارفین جو انڈسٹریل سپورٹ پیکج کا فائدہ لے رہیں ہیں ان کو منفی ایف سی اے کا فائدہ اضافی کم قیمت والے یونٹ پر نہیں ملے گاالبتہ بیس ٹیرف کی حد تک منفی ایف سی اے کا فائدہ ضرور ملے گا.