ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 

سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ابدالی ) عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کی اونچی اڑان، عالمی مارکیٹ میں 27 ڈالر جبکہ مقامی صرافہ بازاروں میں سونا 2800 روپے مہنگا ہوکر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 31 ہزار 600 روپے پر پہنچ گیا۔ 

شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کے کبھی نہ ٹوٹنے والے ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ 2800 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 31 ہزار 600 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اسی طرح بائیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 20 ہزار 633 روپے جبکہ اکیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 15 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں 27 ڈالر بڑھ کر فی اونس سونا 2067 ڈالر تک پہنچ گیا۔ جیولرز برادری نے سونے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

شہر کی جیولرز برادری نے کہا کہ کورونا کے باعث تمام ممالک کی سٹاک مارکیٹس مندی کا شکار جبکہ کارپوریٹ کمپنیوں کا بزنس بند ہے۔