بزدار سرکار نے بڑا حکم دےدیا

بزدار سرکار نے بڑا حکم دےدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی اکبر: وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار نے مون سون سیزن میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ضروری حفاظتی انتظامات جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب  سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے   کے لئے   منظور شدہ پلان کے تحت ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری آبپاشی کوہدایت کی کہ ایس او پیز کے تحت پیشگی حفاظتی اور دیگر ضروری انتظامات کوفی الفور حتمی شکل دی جائے، محکمہ آبپاشی سیلاب کے پیش نظر بھرپور منصوبہ بندی کے تحت انتظامات کرے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ممکنہ سیلاب کے انتظامات میں غفلت ہر گزبرداشت نہیں کی جائےگی، جن علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے وہاں جانی اور مالی نقصان سے بچاؤ   کے لئے موثر اقدامات کیے جائیں، وزیراعلیٰ عثمان بزدار فلڈ انتظامات کا جائزہ لینے  کے لئے مختلف علاقوں کے دورے بھی کریں گے۔

دوسری جانب موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ  9 اگست سے لے کر 11 اگست تک طوفانی بارشیں ہو سکتی ہیں، ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی جانب سے ہدایات جاری کردیں ہیں، ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کے مطابق تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کے بلا تعطل آپریشن کو یقینی بنایا جائے۔ 

 

ایم ڈی واسا نے ہدایت کی ہے کہ نالوں کی صفائی کا ارسر نو جائزہ لیا جائے اور ضرورت کے مطابق صفائی میں کسی قسم کی کوتائی نہ برتی جائے۔ ایم ڈی واسا نے ہدایت کی ہے کہ مزید بارشوں سے پہلے ہیوی مشنری کو سٹینڈ بائے رکھا جائے۔
 

        محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پرابر آلود رہے گا جبکہ شہر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے۔ آج شہر کا زیادہ زیادہ سے درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہےگا، جبکہ صبح کے وقت شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

 

Shazia Bashir

Content Writer