ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 3 روز باقی

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 3 روز باقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضوان نقوی ) سال 2018 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 3 دن باقی رہ گئے، ریجنل ٹیکس آفس ٹو میں گوشوارے جمع کرانے کیلئے آنیوالے ٹیکس گزاروں کو بلڈنگ میں طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ایف بی آر نے مالی سال 17-2018 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 9 اگست مقرر کررکھی ہے۔ بلور پیلس میں واقع ریجنل ٹیکس آفس ٹو میں طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے آنے والے سرکاری و غیرسرکاری ملازمین کو شدید حبس میں انتظار کی صعوبت سے گزرنا پڑا۔ گوشوارے جمع کرانے کیلئے ایف بی آر دفاتر میں دن بھر مرد وخواتین کا رش لگا رہا۔