( عرفان ملک ) عید قربان کی آمد آمد اور شہر میں جانور چور گروہ سر گرم، ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ کی کارروائی، منڈی سے مویشی چوری کرنے والا گینگ گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈولفن سکواڈ کو اطلاع ملی کہ سگیاں پُل دریا کنارے پر چند نامعلوم مسلح افراد جانور چوری کی وارداتوں کے حوالے سے سرگرم ہیں۔ ڈولفن سکواڈ موقع پر پہنچا تو ملزمان نے سکواڈ پر فائرنگ شروع کر دی، ڈولفن پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ 3 ملزمان فرار ہو گئے۔
ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے 5 بکرے، موبائل فونز، پک اپ وین و اسلحہ برآمد کر لیا گیا جبکہ ملزم عابد اور طارق کو تھانہ لوئر مال پولیس کے حوالے کردیا گیا۔