برائلر گوشت کی قیمت بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی

برائلر گوشت کی قیمت بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن علی ) عید کی آمد کے ساتھ ہی شہر میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی جبکہ دوسری طرف شہر میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے، چار روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں چھیالیس روپے فی کلو کا اضافہ ہو گیا۔

شہر میں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ سرکاری نرخنامے کے مطابق شہر میں زندہ مرغی بارہ روپے اضافے کے بعد ایک سو ساٹھ روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے جبکہ مرغی کا گوشت سترہ روپے فی کلو مہنگا ہونے کے بعد دو سو بتیس روپے کلو ہو گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کے باعث اب وہ مرغی کا گوشت بھی نہیں کھا سکتے کیونکہ گذشتہ چار روز میں مرغی کا گوشت چھیالیس روپے فی کلو مہنگا ہوا ہے۔

پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے سینئر رہنما خلیق ارشد کہتے ہیں کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ رسد میں کمی کے باعث ہوا ہے جبکہ آنے والے دنوں میں جیسے ہی رسد بہتر ہوگی قیمت کم ہوجائے گی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بکرے اور گائے کا گوشت پہلے ہی ان کی پہنچ سے دور ہے اور اب ایسے میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کے باعث وہ اب مرغی بھی نہیں کھا سکتے۔