ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپاٹ فکسنگ اسکینڈل، شرجیل خان نے پی سی بی سے رابطہ کرلیا

سپاٹ فکسنگ اسکینڈل، شرجیل خان نے پی سی بی سے رابطہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی:   سپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پابندی کا شکار بلے باز شرجیل خان نے بحالی پروگرام کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرلیا۔

پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل کے مرکزی کردار اور سزا یافتہ بکے باز شرجیل خان نے کرکٹ میں واپسی کے سپنے آنکھوں میں سجا لئے، بلے باز نے بحالی پروگرام کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں بلے باز نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ بحالی پروگرام شروع کرنے اور اس کے طریقہ کار کے بارے میں پوچھا ہے

پی سی بی ترجمان کے مطابق بحالی پروگرام سے قبل شرجیل خان کو آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کے مطابق عوامی سطح پر اعتراف جرم کرکے قوم سے معافی مانگنا ہوگی، ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ قواعد کے مطابق سیکورٹی اینڈ ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ شرجیل خان سے رابطہ کرکے ان کو بحالی پروگرام فراہم کردے گا۔

بحالی پروگرام مکمل کرنے کے بعد شرجیل خان کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت ہوگی۔

شرجیل خان اس سے قبل دو بار زبانی ری ہیب پروگرام کا کہہ چکے ہیں شرجیل خان کو کرکٹ میں واپسی کے لیے قوم سے معافی بھی مانگنی ہو گی سپاٹ فکسنگ کا جرم ثابت ہونے پر شرجیل خان کو اڑھائی ھائی سال پابندی کی سزا سنائی گئی تھی۔

Shazia Bashir

Content Writer