ایل ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن: 6 تعمیرات مسمار،3 سربمہر

ایل ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن: 6 تعمیرات مسمار،3 سربمہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹاؤن پلاننگ ونگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، 6غیر قانونی تعمیرات مسمارجبکہ 3 کوسربمہرکیا گیا۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے شہر بھرمیں غیر قانونی تعمیرات کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈیفنس روڈ، فیروز پور روڈ، کچہ جیل روڈ اورکوٹ لکھپت پیکو روڈ پر ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ کےانفورسمنٹ ونگ نے پولیس کےہمراہ آپریشن کیا۔ ڈیفنس روڈ پر غیر قانونی دکان مسمارجبکہ ایک فیکٹری کو سیل کیا گیا، فیروزپور روڈ کاہنہ میں ایک غیرقانونی دکان اور بغیر نقشہ کے دوسری منزل کومسمار کردیا گیا، کچہ جیل روڈ پر گھریلو پلاٹ پرتعمیر ہونے والی کمرشل بلڈنگ اورکوٹ لکھپت پیکو روڈ پر بھی غیر قانونی تعمیرات کوسیل کیا گیا۔

جیا بگا میں ایک غیر قانونی فیکٹری کوسربمہرکردیا، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ سلمان محفوظ کی نگرانی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ سکندر ہارون اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ رضا علی نے کارروائی میں حصہ لیا۔

Shazia Bashir

Content Writer