عید قربان قریب آتے ہی ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ

عید قربان قریب آتے ہی ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چودھری ) عید قریب آتے ہی صدر ڈویژن میں ڈاکوؤں کا گروہ سرگرم ہوگیا، موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر موبائل شاپ سے ساڑھے تین لاکھ لوٹ لئے،  واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

عید قریب آتے ہی صدر ڈویژن کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئیں،  ایسی ہی واردات دن دیہاڑے سبزہ زار کے علاقے میں ہوئی جہاں موٹرسائیکل سوار ڈاکو اسلحہ لہراتے موبائل شاپ میں داخل ہوئے جنہوں نے گن پوائنٹ پر پہلے عملے کو یرغمال بنایا اور پھر لوٹ مار شروع کر دی۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکوؤں نے شناخت سے بچنے کے لئے ماسک اور ہیلمٹ پہن رکھے ہیں جبکہ صدر ڈویژن میں سرگرم موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے ایک ہی گھنٹے میں تین وارداتیں کیں۔ ڈاکو لوٹ مار کرتے ہوئے دوکان سے ساڑھے تین لاکھ نقدی اور یو ایس بیز لوٹ کر فرار ہو گئے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔