توقیر اکرم : چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی لاہورآمد، نیب افسروں سے ملاقات ،ڈی جی نیب نے ہائی پروفائل کیسسز پر بریفنگ دی۔
سٹی42 کے مطابق ڈی جی نیب نے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کو زیر التواکیسز سےمتعلق تفصیلی بریفنگ دی۔پنجاب کی 56کمپنیوں میں ہونے والی مبینہ بدعنوانی اور تحقیقات ے بارے میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔جسٹس جاوید اقبال کو اورنج لائن ٹرین منصوبےمیں کرپشن کے ملنے والے ریکارڈ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔چئیرمین نیب نے افسروں کے مسائل بھی سنے جن کو حل کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔