ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 11: قذافی اسٹیڈیم میں پہلے مرحلے کا آخری میچ آج

پی ایس ایل 11: قذافی اسٹیڈیم میں پہلے مرحلے کا آخری میچ آج
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی: پاکستان سپر لیگ 11 کے پہلے مرحلے کا آخری میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں ملتان سلطانز اور راولپنڈی کی ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی۔

پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو ملتان سلطانز شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 میں سے 3 میچز جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔ دوسری جانب راولپنڈی کی ٹیم ایونٹ میں اب تک اپنے تینوں میچز ہار چکی ہے اور فتح کی تلاش میں ہے۔

دیگر ٹیموں میں کراچی کنگز دوسرے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

شائقین کرکٹ کو آج ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے، جہاں ایک طرف ملتان سلطانز اپنی برتری برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی تو دوسری جانب راولپنڈی کی ٹیم پہلی کامیابی کے لیے میدان میں اترے گی۔