ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ریلیف کا پلان تیار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ریلیف کا پلان تیار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: پنجاب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد عوام کو ریلیف دینے کے لیے تین بڑے سبسڈی ماڈلز تیار کر لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ ماڈلز حکومت کے سامنے پیش کیے جا چکے ہیں۔

سہولت بازاروں کے ذریعے  ضروری اشیا پر 10 فیصد تک سبسڈی دی جائے گی تاکہ صارفین کو براہِ راست ریلیف مل سکے۔ ذرائع کے مطابق یہ ماڈل زیادہ مؤثر اور شفافیت کے لحاظ سے قابل عمل ہے۔
منڈیوں میں بیوپاریوں کے لیے سبسڈی کی تجویز دی گئی، رجسٹرڈ کاروباری افراد یا گڈر ٹرانسپورٹرز کو سبسڈی دینے کا ماڈل، جس سے تجارتی حلقوں کے اخراجات کم ہوں گے۔
منڈیوں کے رجسٹرڈ کاروباری افراد کو سبسڈی دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے، اس ماڈل میں مصنوعی قیمتوں میں اضافے کے خطرات اور دیگر صوبوں سے آنے والی اجناس کے اثرات پر بھی غور کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تینوں ماڈلز میں شفافیت، ممکنہ مسائل اور نفاذ کی افادیت پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس وقت مختلف تجاویز کا تفصیلی جائزہ جاری ہے اور حتمی منظوری وزیر اعلیٰ کی تصدیق کے بعد دی جائے گی۔

یہ ریلیف پیکج عوام کو فوری سہولت فراہم کرنے کے لیے اور قیمتوں میں غیر ضروری اضافے سے بچانے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔