قیصر کھوکھر : پنجاب حکومت نے 5 افسران کی خدمات محکمہ بلدیات کے حوالے کردیں، مذکورہ افسران کو فوری سیکرٹری بلدیات کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سب رجسٹرار راوی ٹاون لاہور کامران اشرف کے خدمات سیکرٹری بلدیات کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ سب رجسٹرار داتا گنج بخش ٹاؤن رضوان اشرف کی خدمات سیکرٹری بلدیات کے حوالے کی گئی ہیں۔ اے سی سرائے عالمگیر فاروق اعظم کی خدمات سیکرٹری بلدیات کے حوالے کی گئی ہیں۔
محمد شکیب سرور کی ایل ڈبلیو ایم سی سے خدمات سیکرٹری بلدیات کے حوالے کردی گئی ہیں، اسی طرح احسن ممتاز کی خدمات بھی ایل ڈبلیو ایم سی سے سیکرٹری بلدیات کے حوالے کردی گئی ہیں۔ حکومت پنجاب نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔