ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک، چین اشتراک سے پاکستان میں جدید زرعی ترقی کا نیا دور، بڑا فیصلہ کرلیا گیا

پاک، چین اشتراک سے پاکستان میں جدید زرعی ترقی کا نیا دور، بڑا فیصلہ کرلیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں جدید زرعی ترقی کا نیا دور، پاک چین اشتراک سے کپاس کی پیداوار میں انقلاب متوقع ہے۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت دونوں ممالک کے درمیان کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی تعاون تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔
چین کی زرعی سائنسی اکیڈمی کے انسٹی ٹیوٹ آف کاٹن ریسرچ (ICR) اور پاکستان کے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارے کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کے تحت کپاس کی جینیاتی اصلاح، جدید تحقیق اور پیداواری صلاحیت بڑھانے پر مشترکہ کام کیا جائے گا۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور چین نے مشترکہ "کاٹن ٹیکنالوجی کمیونٹی" کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، جو زرعی ترقی کی جانب ایک انقلابی قدم ہے۔ اس کمیونٹی کے ذریعے چین کی جدید زرعی ٹیکنالوجیز پاکستان منتقل کی جائیں گی، جس سے نہ صرف کپاس کی فی ایکڑ پیداوار بڑھے گی بلکہ ملکی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔
چینی ادارے ICR اور ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ جدید طریقہ ہائے کاشت، بیج کی بہتری اور پیداوار بڑھانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ دونوں ممالک کی مشترکہ تحقیق سے کپاس کی صنعت کو عالمی سطح پر فروغ حاصل ہوگا اور پاکستان کے کسانوں کو بھی براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔
ایوب زرعی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے چین کے ساتھ سائنسی اشتراک میں گہری دلچسپی ظاہر کی گئی ہے، جسے زرعی ماہرین پاکستان کے زرعی شعبے کی خوشحالی کی جانب مثبت قدم قرار دے رہے ہیں۔