سٹی42:امریکا نے جنوبی سوڈان کے تمام شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہےکہ جوممالک اپنے شہریوں کی واپسی کافیصلہ قبول نہیں کریں گے، انہیں ویزے نہیں دیں گے۔
ٹرمپ انتظامیہ کسی غیرملکی کو بیدخل کرتی ہے تو متعلقہ ملک ان کی وطن واپسی ممکن بنائے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی سوڈان کو اب نئے ویزے بھی جاری نہیں کیے جائیں گے۔
جنوبی سوڈان کی عبوری حکومت امریکا سے مفاد بٹورنا بندکرے۔جنوبی سوڈان نے مکمل تعاون کیا تونئی پالیسی کاجائزہ لیں گے۔